کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے، ایران

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایران میں مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن پر بین الاقوامی تنقید پر ایران کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔بتایا جاتا ہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کی امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔تہران سے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ ایران کے داخلی مسائل حکومت اور عوام کا معاملہ ہیں، کسی بھی ملک کو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ایران میں پولیس کی زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف 24 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ایران میں اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 22 سالہ مہسا امینی 13 ستمبر کو گرفتار ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر