روسی میزائل حملے، امریکی و یوکرینی صدور کا فون پر رابطہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین پر روسی میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادومیر زیلنسکی سے فون پر رابطہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین کو جدید دفاعی فضائی نظام دینے کا وعدہ کیا ہے۔یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن سے فضائی دفاع کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فی الحال فضائی دفاع ہمارے دفاعی تعاون میں اولین ترجیح ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور جی سیون ممالک کے رہنماؤں کی آج ورچوئل میٹنگ ہو گی، جس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی شرکت کریں گے۔’’اب یوکرین کی حمایت میں بولنے کا وقت ہے‘‘امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری واضح کرے کہ روسی صدر پیوٹن کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔امریکا کے وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب یوکرین کی حمایت میں بولنے کا وقت ہے۔اُدھر روسی سفیر برائے امریکا کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے یوکرین کو مزید مدد دینے سے وسیع جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہےواضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے گزشتہ روز دعویٰ سامنےآیا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر 75 میزائلوں سے حملے کیے گئے۔ان تازہ ترین میزائل حملوں میں 14 افراد ہلاک اور 97 زخمی ہوئے ہیں۔ان حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر