راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے تعینات کیے گئے سیاسی معاونین کی کل تعداد کے بارے میں سماجی اور روایتی میڈیا پر مختلف اندازے سامنے آئے ہیں، جن میں بارہ سے چوبیس تک سیاسی مشیر شامل ہیں۔ستمبر میں شائع ہونے والی مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پچھلے دو ماہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی سہولت کے لیے 30 سے زائد سیاسی معاونین کو نامزد کیا ہے۔جب کہ وزیر اعلیٰ کے میڈیا پرسن رفیع اللہ نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقریباً 10 سے 12 سیاسی معاونین ہیں۔اس کے بعد 3 اکتوبر کو ایک ٹوئٹ نے سیاسی معاونین کی تعداد 13 کردی، مزید کہا کہ انہیں سرکاری گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
فیکٹ چیک: وزیراعلیٰ پنجاب نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک 32 سیاسی معاونین کی تقرر یاں کیں



