حریت رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد، الطاف احمد شاہ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 5 سالوں سے تہاڑ جیل میں قید 66 سالہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ کینسر میں مبتلا تھے، اس لیے کچھ روز قبل علاج کے لیے اُنہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں منتقل کیا گیا تھا۔الطاف احمد شاہ کی بیٹی رووا شاہ نے 30 ستمبر کو سوشل میڈیا پر یہ بتایا تھا کہ ان کے والد گردوں کے کینسر میں مبتلا ہیں جوکہ ان کے جسم کے دیگر اہم اعضاء تک پھیل چکا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ’میری پوری فیملی کی درخواست ہے کہ براہ کرم ہمیں الطاف احمد شاہ سے ملنے کی اجازت دیں اور صحت کی بنیاد پر ان کی ضمانت کی درخواست پر بھی غور کریں‘۔الطاف احمد شاہ کی بیٹی کی جانب سے کی گئی مسلسل اپیلوں کے 6 دن بعد 3 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر اُنہیں علاج کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں منتقل کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر