اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایجنسیوں سے پوچھناچاہتاہوں کہ آپ کا صرف کام فون ٹیپ کرنا رہ گیا ہے؟ کیا آپ کو فکر ہے یہ لوگ ملک کو کس طرف لےکر جارہے ہیں؟راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 25 مئی کو جس طرح عوام کا سمندر آنا تھا وہ نہیں آیا، پنڈی کے ٹائیگروں سے جو امید تھی اس طرح پنڈی کی ٹیم نہیں نکلی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ سیاست نہیں ہورہی، یہ ملک کیلئے جہاد ہے، میں آپ کی پوری تیاری دیکھنا چاہتا ہوں، یہ پر امن احتجاج ہوگا، قوم کو تیار کررہا ہوں یہ جو ہم مارچ کررہے ہیں اس سے پاکستان کی تاریخ بدلے گی۔عمران خان کا کہنا تھاکہ اس بار جو اسلام آباد کی طرف آئیں گے، رانا ثنا اللہ الٹا بھی لٹک جائے کچھ نہیں کرسکتے، اسلام آباد مارچ کی جو میری پلاننگ ہے اس کی ایک ایک چیز پر غور کیا ہے، رانا ثنا اللہ اور شہباز کو تیس چالیس سال سے جانتا ہوں، انہوں نے چار دفعہ لانگ مارچ کیے، مریم نوازنے بھی کوشش کی لانگ مارچ کی لیکن قیمے کے نان راستے میں ہی ختم ہوگئے، بلاول بھٹو نے بھی کانپیں ٹانگنے والی مارچ کی۔
ایجنسیوں سے پوچھناچاہتا ہوں آپکا صرف کام فون ٹیپ کرنا رہ گیا ہے؟ عمران خان



