برش کرنے کے باوجود سانس کی بو برقرار رہنے کا باعث بننے والی عام غلطی

لگ بھگ ہر فرد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی سانس کی بو کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔سانس کی بو کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں اور 80 سے 85 فیصد کیسز میں اس کی وجہ منہ میں موجود بیکٹریا ہوتے ہیں۔اس سے ہٹ کر دیگر عناصر بھی اس کی وجہ بنتے ہیں۔سانس کی بو سے نجات دلانے میں مددگار غذائیںیہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ سانس میں بو منہ کی ناقص صفائی کی علامت ہوتی ہے۔مگر لوگوں کی ایک بہت عام غلطی بھی سانس کی بو کے مسئلے کا باعث بنتی ہے۔عام طور پر زبان، دانتوں اور مسورڑوں پر غذا کے ذرات کا اجتماع سانس کی بو سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔یہ ذرات جب سڑ جاتے ہیں تو ناخوشگوار بو سانس سے خارج ہونے لگتی ہے۔اس کا علاج تو دانتوں کے برش اور خلال کو یقینی بنانا ہے مگر ایک غلطی جو لوگ کرتے ہیں وہ زبان کی جانب توجہ مرکوز نہ کرنا ہے۔مخصوص بیکٹریا زبان پر موجود ہوتے ہیں جو خوراک کے ذرات کے ساتھ مل کر سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔برش کے ریشوں کے پیچھے موجود حصے کو زبان پر پھیرنا وہاں اکٹھے ہوجانے والے بیکٹریا کی صفائی کرتا ہے۔اس سے سانس کی بو کے مسئلے کی روک تھام آسان ہوجاتی ہے۔آسان الفاظ میں اگر آپ کو اکثر سانس میں بو کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو دانتوں پر برش کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی کو معمول بنانے سے اس کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر