گردوں کی پتھری کا بغیر تکلیف کے علاج اب ہوجائے گا بہت آسان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گردوں میں پتھری کو نکالنے کے لیے اس وقت جو طبی طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے وہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔مگر اب ماہرین نے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش کی ہے جس سے گردوں میں موجود پتھری کو بغیر تکلیف کے نکالا جاسکتا ہے جبکہ مریض کو anesthesia دینے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔یونیورسٹی آف واشنگٹن اسکول آف میڈیسین کے ماہرین نے 2 الٹرا ساؤنڈ ٹیکنالوجیز کو ملا کر گردوں کی پتھری کو نکالنے کے اس طریقہ کار کو تشکیل دیا۔گردوں کے امراض کا اشارہ دینے والی علامات اس طریقہ کار کے تحت ڈاکٹر کی جانب سے transducer کو جلد سے لگاکر الٹرا ساؤنڈ لہروں کو براہ راست پتھری کی جانب بھیجا جاتا ہے۔یہ لہریں پتھری کو حرکت دے کر باہر نکالتی ہیں اور اس طریقہ کار کو برسٹ ویو lithotripsy کا نام دیا گیا ہے۔اس وقت شاک ویو lithotripsy کے ذریعے پتھری کو نکالا جاتا ہے جس کے دوران مریض کو تکلیف سے بچانے کے لیے anesthesia استعمال کرایا جاتا ہے، مگر اس نئی ٹیکنالوجی سے مریض کو کسی تکلیف کا سامنا نہیں ہوتا۔محققین کے مطابق اس طریقہ کار سے بہت کم تکلیف ہوتی ہے جبکہ مریض بیدار رہتا ہے اور یہی اہم ترین کامیابی ہے۔محققین کو توقع ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے گردوں سے پتھری کو نکالنے کا کام کسی کلینک یا ایمرجنسی روم میں بھی ممکن ہوجائے گا۔اس طریقہ کار کی آزمائش کے لیے 29 مریضوں کو ایک تحقیق میں شامل کیا گیا۔اس طریقہ علاج کے بعد 2 ہفتوں تک ان مریضوں کا جائزہ لیا گیا اور پتھری کے انخلا میں کامیابی کو دریافت کیا گیا۔اب محققین کی جانب سے ایک کنٹرول گروپ پر کلینیکل ٹرائل کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی کس حد تک مؤثر ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل آف یورولوجی میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر