بادشاہ چارلس سوم روایات توڑتے ہوئے تقریب تاجپوشی کو محدود و مختصر رکھنا چاہتے ہیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بادشاہ چارلس سوم اپنی تقریب تاجپوشی کو محدود و مختصر رکھ کر ایک نیا اور منفرد انداز اختیار کرنا چاہتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس سوم تقریب تاجپوشی کو ’ آپریشن گولڈن آرب‘ کا نام دیا گیا ہے۔آپریشن گولڈن آرب میں 2 ہزار مہمانوں کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تقریب تاجپوشی میں 8 ہزار مہمانوں نے شرکت کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں اخراجات بھی کم کیے جائیں گے اور اس کا دورانیہ بھی صرف 1 گھنٹے پر محیط ہوگا جبکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تقریب تاجپوشی تین گھنٹے طویل تھی۔مصنف اور سینئر صحافی رابرٹ جابسن نے بادشاہ چارلس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے خیال سے بادشاہ کا فیصلہ درست ہے۔ تخت نشین ہونے والے بادشاہ یا ملکہ کو اپنی بادشاہت کے دور کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیئے۔واضح رہے کہ بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی 2023ء کے موسم بہار یا موسم گرما میں ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔تاہم بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب اگلے سال 3 جون کو برطانیہ کے ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی۔ البتہ، بکنگھم پیلس کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے محض ایک قیاس آرائی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی گئی تھیں۔ملکہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے تھے۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر