وزیرِ اعظم حبکو بجلی گھر منصوبے کا آج افتتاح کرینگے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آج حبکو کے بجلی گھر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔وزیرِ اعظم آج بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھرکول منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اسلام کوٹ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 330 میگا واٹ بجلی گھر کا افتتاح کرینگے۔ملک میں بجلی کی پیداوار میں تھر کا حصہ 990 میگا ہوگا، تھرکول بلاک ٹو میں کول مائننگ کےپہلے فیز کا افتتاح سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے کیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد فیز ٹو کا منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نیو چھور اسٹیشن حیدرآباد میرپور خاص ریلوے لائن بچھانے کے منصوبہ پر بریفنگ لیں گے، منصوبے پر170 ملین یورو اخراجات آئیں گے۔مائننگ اور نئے ریلوے منصوبے کی تکمیل سے کوئلہ ٹرین کے ذریعے پاکستان کی صنتعوں کو فراہم کیا جائے گا جس سے بھاری زرمبادلہ بھی بچایا جاسکے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر