رانا ثنا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد، گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی گئی۔اینٹی کرپشن عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے رانا ثنا اللہ ناتو عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور نا ہی گرفتاری دے رہے لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔تاہم عدالت نے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کو وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیےکوشش جاری رکھنے کا رانا ثناللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر