اسلام آباد میں دفعہ 144 کے قانون کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں دفعہ 144 کے قانون کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور اسد عمر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے زیر سماعت کیسز کے ساتھ درخواست کو منسلک کرنےکی ہدایت کی۔اسد عمر نے عدالت میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جو خلاف قانون ہے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کس طرح متاثرہ ہیں؟ آپ کو کسی بات سے روکا گیا ہے؟ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اس صورت میں ریلی نہیں نکالی جاسکتی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ احتجاج یا ریلی نکالنے کا طریقہ ہے جس کے لیے اجازت لینی ہوتی ہے، دھرنا کیس کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے، آپ نے وہ پڑھا ہے؟ اس جماعت کی دو صوبوں میں حکومت ہے، کیا ادھر کبھی دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی؟ لا اینڈ آرڈر کا معاملہ ایگزیکٹو نے دیکھنا ہے جس میں عدالت کبھی مداخلت نہیں کرے گی۔اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی نہیں سابق ایم این اے کی درخواست ہے، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ یہ سابق رکن اسمبلی کی درخواست نہیں بلکہ پٹیشنر اب بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں، جب تک استعفی منظور نہیں ہوا، تب تک وہ رکن اسمبلی ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں اس جماعت کی حکومتیں ہیں، آپ پہلے ان صوبوں میں جا کر یہ قانون اسمبلی سے ختم کرائیں، صوبائی اسمبلیوں سے قانون ختم کراکے یہاں آ جائیں۔ بعد ازاں عدالت نے شہر میں دفعہ 144 کے قانون کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر