اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عمران خان کے قریبی ساتھی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی جلدی کال دیں اتناہی جلدی ان کے حق میں فیصلہ ہوگا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شخص ان کو لایا ہے، جو بھی ہے، اس نے عمران خان کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ ان لوگوں کوبٹھائیں اور الیکشن کا وقت دیں، الیکشن میں تاخیر کر کے یہ کیا حاصل کرلیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب الیکشن کی بات ہوگی تو پی ٹی آئی کی تمام حکومتیں توڑی جائیں گی۔
عمران خان جتنی جلدی کال دیں اتناہی جلدی ان کے حق میں فیصلہ ہوگا: شیخ رشید



