اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) شیخ رشید کا عمران خان کی کال پر لال حویلی سے نکلنے کا اعلان ۔ ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہم کال دیں گے تو لوگ نکلیں گے، میں کہہ رہا ہوں گھی سیدھی انگلی سے نہیں تیڑھی انگلی سے نکلے گا، سیاست کو 72 گھنٹوں میں فائنل راونڈ میں داخل ہونا چائیے، اگر عمران خان نے کال دی تو لال حویلی سے نکلوں گا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں، مھجے 3 سے 4 دن پہلے چودھری شجاعت نے کال کی تھی اور کہا کہ ہم دونوں بھائی ایک ہیں۔ عمران خان کے خلاف جو مرضی آڈیو ویڈیو نکالیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، اسلام آباد کے اندر بھی 25 لاکھ لوگ ہیں لیکن اگر 50 ہزار آدمی بھی نکل آئے تو آپ کا کھیل ختم ہے۔
جبکہ دوسری جانب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ ایک لاکھ لوگ اسلام آباد کی طرف نکلیں گے تو بڑے بڑوں کو استعفی دینا پڑے گا۔
ہم لاکھوں لوگ لے کر اسلام آباد کا رخ کریں گے اور وزیر اعظم سے استعفی لے کر نئے الیکشن کی تاریخ لے کر جایئں گے، رانا ثناء اللہ کے خلاف کیسز ہیں،پنجاب پولیس تو ایکشن لے گی،مریم نواز لاہور میں پریس کانفرنس کر کے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہی تھیں،عمران خان کی ورانٹ گرفتاری بیگم صفدر کی خواہش پر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سارے لاڈلے ہیں ایک لاڈلہ باہر بھیٹا ہوا ہے اور ایک لاڈلی کیسز ختم کر کے باہر چلی گئی ہے۔
صوبائی حکومت وفاقی حکومت گرانے نہیں آرہی ،پاکستان کے عوام آرہے ہیں،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں مظاہرین کیلئے جمہوری ماحول پیدا کریں گی۔ جبکہ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان دارالحکومت پر قبضہ کرنے اور افراتفری پھیلانے کے لئے 12 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، قوم کے تعاون سےحکومت عمران خان کے حکومت گرانے کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔



