حضور ؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کا یومِ ولادتِ خاتم النبین ﷺ کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا ؑو رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، حضور ؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپؐ کی تشریف آوری سے دکھیوں کو چین ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا۔ہفتہ کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے 12 ربیع الاول 1444/2022 کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ جس ماہتابِ نبوت کا انسانیت صدیوں سے انتظار کر رہی تھی کہ وہ طلوع ہو اور اپنی ضیاء پاشیوں سے جہالت، ظلم، بربریت، استحصال کے گھٹاٹوپ اندھیروں کو دور کرے، اس سالارِ نبوت ؐکی تشریف آوری 12 ربیع الاول کو ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں پہ احسان فرماتے ہوئے فخرِکون ومکاں، سرور انس وجان او ر نبی آخر الزماں حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین ؐ کو تمام انسانوں کی طرف مبعوث فرمایاانہوںنے کہاکہ میری طرف سے اس نعمت عظمٰی کی تشریف آوری پر قوم کو مبارک ہو،یہ اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہو ا کہ اس نے حضور ؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپؐ کی تشریف آوری سے دکھیوں کو چین ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا۔ یتیموں اور بیواؤں کو پناہ ملی، غریبوں کو خوداری، غلاموں کو عزت اور امیروں کو سخا نصیب ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ حضور اکرم ؐ کی بعثت نے تہذیب کو وقار، ثقافت کو تقدس، علم کو وسعت، فکر کو ندرت، عمل کو طہارت، نفرتوں اور عداوتوں میں سسکتی انسانیت کو اْخوت ومحبت کے تحفے اور انسان کو اپنے خالق تک رسائی کی معرفت نصیب فرمائی۔ انہوںنے کہاکہ حضور نبی کریم ؐ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا ؑو رسل کی خوبیوں کا جامع ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ ؐ نے اپنی ارفع اور پاکیزہ تعلیمات کے ذریعے زندگی کا فطری تصور پیش کیا،اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور انسانوں کی برابری کی تعلیم دی،بڑائی کی بنیاد اچھے اعمال اور اعلی ٰ اخلاق پر رکھی اور ظلم و ناانصافی کی ہر شکل کو ممنوع قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ آپؐ کے اثر انگیز ارشادات اور اسو حسنہ کا نتیجہ یہ نکلا کہ صدیوں کے دشمن بھائی بھائی بن گئے اور غریبوں اور کمزورں کے سر پر لٹکتی ظلم کی تلوار ٹوٹ گی،جہالت کی جگہ علم وعرفان نے لے لی اور افلاس ومحکومی کے بدلے معاشرے کو غنا اور آزادی نصیب ہوئی۔انہوںنے کہاکہ قیامت تک انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دوجہاں کی کامل تابعداری میں پنہاں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حبیب مکرم ؐکی کامل اتباع و اطاعت نصیب فرمائے۔ آمین



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر