آدھے سر کا درد کا تعلق ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافے سے ہے، تحقیق

لندن (نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آدھے سر کے درد کا تعلق ڈیمینشیا کا مرض لاحق ہونے کے خطرات میں اضافے سے ہے۔Journal of Headache and Pain میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے کورین نیشنل ہیلتھ انشورنس اسکریننگ کے 2002 سے 2019 تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آیا جو مریض مائیگرین میں مبتلا ہیں ان میں ان لوگوں کی نسبت جو مائیگرین میں مبتلا نہیں ہیں ڈیمینشیا کے خطرات زیادہ ہے یا نہیں۔سائنس دانوں کی جانب سے مجموعی طور پر 88 ہزار 390 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جن میں 44 ہزار 195 افراد مائیگرین میں مبتلا تھے جبکہ باقی 44 ہزار 195 افراد مائیگرین میں مبتلا نہیں تھے۔مائیگرین ایک اعصابی مسئلہ ہے جس میں شدید سردرد ہوتا ہے اور یہ اکثر اپنے ساتھ ’اورا‘ کی علامات رکھتا۔ یہ علامت اپنے اندر فالج اور دل کے دورے کے خطرات رکھتی ہے۔مائیگرین سے دنیا بھر کی 15 فی صد آبادی متاثر ہوتی ہے اور زیادہ تر نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد اس میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ ڈیمینشیا بوڑھے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے 16 سال کے عرصے پر محیط جائزے میں مائیگرین کی تشخیص کے بعد مختلف اقسام کے ڈیمینشیا کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں مائیگرین میں مبتلا ہر10 ہزار مریضوں میں ڈیمینشیا کے 139.6 کیسز سامنے آئے جبکہ وہ مریض جو ڈیمینشیا میں مبتلا نہیں تھے ان میں یہ شرح 107.7 کیسز کی تھی۔محققین کا کہنا تھا کہ مائیگرین کے مریضوں کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر