ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آر کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز): ڈاکو ایف بی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران اقبال کے گھر سے ہزاروں امریکی ڈالر، طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے منگرال ٹاؤن میں ایف بی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران اقبال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو گھر سے 7400 امریکی ڈالر، 15 تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ دو نقاب پوش خواتین نے میری اور اہلیہ کی غیرموجودگی میں والدہ کو گھر میں یرغمال بنایا، شور مچانے پر دونوں نقاب پوش خواتین نے میری والدہ کو دھکا دے کر فرش پر گِرا دیا جس سے انہیں چوٹیں بھی آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر