سرکاری زمینوں پر قبضے کا کیس، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

لاہور (نیشنل ٹائمز): سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو طلب کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق دوست مزاری کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ دوست محمد مزاری کے خلاف جعلی کاغذات کے ذریعےسرکاری زمینوں پرقبضےکےالزامات ہیں، اینٹی کرپشن پنجاب سرکاری زمینوں پرقابضین کیس میں انکوائری کررہاہے۔دوست محمد مزاری اور دیگر کو 11 اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے، دوست مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں دوپہر ایک بجے حاضر ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر روجھان، تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر