دنیا کو قرض دینے والا امریکا خود قرضوں میں ڈوب گیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): دنیا بھر کو قرض دینے والا ملک امریکا خود قرضوں میں ڈوب گیا ہے اور اس کا قومی قرضہ تاریخ میں پہلی بار 31 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شرح سود اور افراط زر میں بلند ترین اضافے اور بڑھتی ہوئی اقتصادی عدم استحکام کے ساتھ ہی امریکا کا قومی قرضہ پہلی بار کیلئے 31 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پیر تک امریکا کا کْل قومی قرضہ تقریباً 31.1 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ کورونا وبا بھی قرار دی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق 20 جنوری 2009 کو جب باراک اوباما نے اقتدار سنبھالا تو امریکہ کا قرضہ 10.6 کھرب ڈالر تھا۔ جب ڈونالڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو اقتدار میں آئے تو یہ تعداد 19.9 کھرب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔جب موجودہ صدر بائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو اقتدار سنبھالا تو قرض کا حجم بڑھ کر 27.8 ارب ڈالر ہوچکا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر