دفتری اوقات کے بعد کتنے ہائی پروفائل کیسز سنےگئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عدالتی اوقات کار کے بعد سنے گئے ہائی پروفائل کیسز کی تفصیلات جیوز نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔جیو نیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق ارجنٹ کیسز کی دفتری اوقات کے بعد سماعت کے لیے 2019 اور 2022 میں نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔عدالتی ذرائع کے مطابق سال 2018 سے اب تک 759 کیس دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے، سال 2018 میں 137 کیس، 2019 میں 139جبکہ 2020 میں 138کیس سنے گئے، 2021 میں 180 مقدمات جبکہ 2022 میں 165 کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے بعد کی گئی۔ماضی میں نواز شریف اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی کیس بھی دفتری اوقات کے بعد سنے گئے، اس کے علاوہ جھگی والوں سمیت دیگرعام سائلین کے کیسز کی سماعت بھی دفتری اوقات کے علاوہ ہوئی۔نواز شریف کیس کی ہفتے کے روز سماعت پر ایک سیاسی جماعت اور مخصوص صحافیوں نے تنقید کی تھی جبکہ عمران خان نے تاخیر سے عدالت کھلنے پر بھی جلسوں میں اعتراض اٹھایا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے عید کی چھٹی کے روز عدالت کھولی گئی، عمران خان کو جج دھمکی کیس میں اتوار کے روز حفاظتی ضمانت دی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر