ماسک کے استعمال سے لوگوں کا برتاؤ مزید اخلاقی ہوا، تحقیق

چین (نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چین میں طبی وجوہات کی بنا پر فیس ماسک کے استعمال سے لوگوں کا برتاؤ مزید اخلاقی ہوا ہے۔امریکا اور چین کے سائنس دانوں کی مشترکہ تحقیق میں کج رو رویوں پر کیے جانے والے 10 مطالعات کا جائزہ لیا گیا۔ ان رویوں میں سگنل پر سرخ بتی پر نہ رکنا، پارکنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنا اور پیسوں کے لیے دھوکا دہی کرنا وغیرہ شامل تھے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ لوگ جو ماسک سے چہرے کو ڈھانپتے تھے وہ چہرے نہ ڈھانپنے والوں کی نسبت کم غیر اخلاقی رویے برتتے تھے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ امر حادثاتی نہیں ہے۔ چین میں ماسک کےاستعمال سے لوگوں میں اخلاقی آگاہی میں اضافہ ہوا، لہٰذا کچھ لوگ زیادہ قانون کے پاس دار ہوگئے۔میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف جیکسن لُو کا کہنا تھا کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ چین میں ماسک اخلاقی علامت کے طور پر کام کرتا ہے جو ماسک پہننے والے کے کج رو رویے کو کم کرتا ہے۔جیکسن لُو اور ان کے شریک مصنفین نے واضح کیا کہ صرف ماسک نہیں بلکہ متعدد عوامل رویوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ مجموعی طور پر محققین کے اندازے کے مطابق جب انہوں نے ماسک پہننے والوں اور نہ پہننے والوں کے درمیان موازنہ کیا تو ماسک پہننے والوں کے کج رو رویوں میں تقریباً چار فیصد تبدیلی دیکھی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر