رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2 فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی بتدریج ہوگی، اگلے مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.2 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق ابتدائی تخمینے بتاتے ہیں کہ پاکستان میں غربت کی شرح 2.5 سے 4 فیصد پوائنٹس تک جاسکتی ہے،غربت کی اس شرح سے 58 سے 90 لاکھ افراد غربت کا شکارہو سکتے ہیں۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک خطرات بھی زیادہ ہیں، پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کے بڑے خسارے، بلند عوامی قرضوں کا سامنا ہے، حالیہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت اور غریبوں پر منفی اثرات پڑنے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں مالی سال 23 میں افراط زر کی شرح تقریباً 23 فیصد تک جانےکا امکان ہے، افراط زر کا یہ امکان سیلاب سے متعلقہ رکاوٹوں کی عکاسی کرتا ہے۔ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ اپ ڈیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ مہنگائی غریبوں پر غیر متناسب اثر ڈالے گی جبکہ سیلاب،سخت زری پالیسی،بلند شرح مہنگائی،ناسازگار عالمی حالات کے سبب نمو دھیمی رہے گی۔

 

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر