کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ کا شاہی تخت سنبھالنے والے کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب اگلے سال 3 جون کو برطانیہ کے ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی۔رپورٹ میں کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کی تاریخ کا اعلان بکنگھم پیلس کے گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا گیا ہے۔البتہ، بکنگھم پیلس نے ابھی تک اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنگ چارلس کے ساتھ ان کی اہلیہ، کوئین کنسورٹ کیملا کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔یہ تقریب ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی کی تقریب کے مقابلے میں بہت چھوٹی اور سادہ ہوگی۔واضح رہے کہ کنگ چارلس سوم نے بالمورل کیسل میں ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے دو دن بعد ہی برطانوی شاہی تخت سنبھال لیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر