اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں طلبہ سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ٹورسٹ کی بس تیز رفتاری سے ایک کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی جس کے باعث وہ سرکاری مسافر بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 5 طالب علم اور ایک استاد سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، سرکاری بس میں 81 مسافر سوار تھے جن میں سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ٹورسٹ بس میں 42 طالب علم اور 5 اساتذہ موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کیرالہ میں ٹریفک حادثہ، طلبہ اور اساتذہ سمیت 9 افراد ہلاک



