پی ٹی آئی کے دوہرے معیار، صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتظامی معاملات میں مداخلت، ڈی سی شیخوپورہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سرگرم

لاہو (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کا دوہر ا معیار کھل کر سامنے آچکا ہے ، ایک جانب تو عمران خان اپنے جلسے جلوسوں میں میرٹ اور قانون کی باتیں کر تے ہیں اور دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینئر قیادت قانون کی دھجیاں اڑارہی ہے۔ عمران خان مسلم لیگ (ن)پر من پسند تعیناتیوں کے الزامات لگاتے ہیں لیکن پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد میرٹ اور قانون کے مطابق لگائے گئے افسران کو عہدےسے ہٹانے کیلئے پنجاب کے انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد ڈی سی شیخوپورہ کے رویہ سے ناخوش اور آنیوالے الیکشن میں اس کی عدم موجودگی کی خواہاں ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی پر دبائو ڈال رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ڈی سی شیخوپورہ کا وہاں سے یا تو تبادلہ کر دیا جائے ورنہ اسے 16اکتوبر تک چھٹی دیدی جائے ۔پی ٹی آئی کے عہدیدار کی صریحاََ انتظامی مداخلت ان کے اس بیانیے کی نفی ہیں جو وہ ن لیگ پر گاہ بگاہ منسلک کرتی ہیں۔ ان کا اپنا رویہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے دوہرے معیار ہیں۔ وہ اس بیانیہ کو پروان چڑھاتے ہیں کہ ان کی اپنی پارٹی میرٹ اور قانون کی پاسداری چاہتی ہے جب کہ حقیقتاََ ان کا عمل اس کے بالکل برعکس ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی مداخلت کا واضح ثبوت ان کا اصل چہرہ ظاہر کرتا ہے۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر