جنوبی کوریا کا میزائل فضا میں جاتے ہی تباہ، فوج نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل فائر کی ناکامی پر معافی مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز جاپان کے اوپر سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج نے مشترکہ مشقیں کیں اور جوابی میزائل فائر کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ مشق کے دوران جنوبی کوریا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ہدف پر پہنچنے میں ناکام ہوگیا اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے میں رات گئے زور دار دھماکا سنا گیا۔شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے میزائل داغ دیاجنوبی کوریا کی فوج نے میزائل فائر کی ناکامی کی تصدیق کی اور کہا کہ اس واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایک میزائل مشترکہ طور پر فائر کیا گیا جب کہ الگ سے داغا جانے والا میزائل فضا میں جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی تباہ ہوگیا۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے میزائل کی تصاویر بھی شیئر کیں۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر