اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے میزائل داغ دیا جس کے بعد جاپانی حکومت نے شمالی علاقے کے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان کے شمال میں بحرالکاہل میں میزائل داغا جس کے بعد جاپانی حکومت نے شمالی علاقوں میں رہائشیوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل نے ساحل میں گرنے سے قبل 4500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 2017 کے بعد سے شمالی کوریا کا یہ جاپان کے اوپر سے پہلا میزائل تجربہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی حکومت نے میزائل کے رخ کو دیکھتے ہوئے شمالی علاقوں میں الرٹ جاری کیا اور شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے میزائل داغ دیا



