ملازمت پر ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے کےلیے مزید کوششیں کرنے پر زور

جینیوا (نیشنل ٹائمز): عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی ادارہ برائے مزدور نے دنیا بھر میں ملازمت پر ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مزید کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی دونوں ایجنسیز کا بدھ کو ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق ہر سال 12 ارب کام کے دن ڈپریشن اور بے چینی کی وجہ سے ضائع ہوتے ہیں جس سے عالمی معیشت کو تقریباً 1000 ارب ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جرنل ٹیڈروس ایڈھینم گھیبرییسس کا کہنا تھا کہ کہ یہ وہ وقت ہے جب ہم اپنی ذہنی صحت کے لیے مؤثر انداز میں کام کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کے لیے صرف کسی فرد کی فلاح بطور وجہ کافی ہے۔ لیکن خراب ذہنی صحت کے کسی بھی فرد کی کارکردگی پر نقصان دہ اثرات ہوسکتے ہیں۔بین الاقوامی ادارہ برائے مزدور کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائیڈر کا کہنا تھا کہ ایک محفوظ اور صحت مند کام کا ماحول اس لیے اہم ہے کیوں کہ لوگ اپنی زندگیوں کا ایک بڑا حصہ یہاں گزارتے ہیں۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہمیں کام پر ذہنی صحت کے لیے تحفظ کا ایک کلچر بنانے، تذلیل اور معاشرتی علیحدگی کو روکنے کے لیے کام کے ماحول کے تشکیلِ نو اور ملازمین کو ذہنی صحت کی محفوظ کیفیت کی یقین دہانی کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اندازاً 15 فی صد ملازمین کسی نہ کسی موقع پر ذہنی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر