وہ عام ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنا بھی جلد موت کا خطرہ کم کرے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ہفتے میں صرف ایک بار مخصوص ورزشیں کرنے سے کسی بھی بیماری سے جلد موت کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کی اس تحقیق ایک لاکھ افراد کو شامل کیا گیا۔ان افراد میں ورزش کرنے کی عادت اور دائمی امراض جیسے کینسر اور امراض قلب سمیت دیگر سے موت کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان افراد کا جائزہ 10 سال تک لیا گیا اور دریافت ہوا کہ جو افراد ہر ہفتے 150 سے 300 منٹ ایروبک ورزش (چہل قدمی، سائیکلنگ وغیرہ) کرنے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں کسی بھی بیماری سے موت کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اسی طرح ویٹ لفٹنگ سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 9 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔مگر جو افراد ہفتے میں ایک یا 2 بار ایروبک اور ویٹ لفٹنگ دونوں قسم کی ورزشیں کرنے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ 41 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اگر آپ جسمانی طور پر متحرک نہیں تو کچھ وقت ورزش کے لیے ضرور مختص کریں۔اسی طرح اگر ایروبک ورزش کرتے ہیں تو وزن اٹھانے کو بھی عادت بنالیں۔محققین کے خیال میں جسم مضبوط بنانے والی ورزشوں سے مسلز کا حجم اور مضبوطی بڑھتی ہے جس سے امراض سے لڑنا آسان ہوجاتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسین میں شائع ہوئے۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر