اپنے حصے کی شمع جلائے رکھنا‘ مہم اٹلی پہنچ گئی

’ اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یورپی ممالک میں جاری ’اپنے حصے کی شمع جلائے رکھنا‘ مہم اٹلی کے قصبہ کارپی پہنچ گئی۔بانی ممبر اوورسیز اسپتال، معروف سماجی و کاروباری شخصیت اعتزاز اعظم، احسان، اسلم ساہی کی زیرِ صدارت اوورسیز اسپتال کے لیے شاندار فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں لاکھوں روپے کے عطیات اکٹھے ہوئے۔معروف سیاسی و سماجی شخصیات بشیر بوسال، شمریز رحمان گوندل، عنصر تارڑ، اعجاز بابر ساہی، عارف جیتی پور، حماد ظفر تارڑ ، تصور گوندل نے پیرس سے بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔اوورسیز اسپتال منڈی بہاؤالدین کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام کی میزبانی اعتزاز اعظم ساہی نے کی، ان کے ساتھ معاونت خالد محمود جسپال نے کی۔پروگرام میں معروف سماجی شخصیات افضال ساہی، اعظم ساہی، باؤ رضوان، جہانزیب وڑائچ، امتیاز نمبر دار، حافظ مبشر خلیل، احمد لاھوری، قیصر، تصور حسین گوندل، حماد ظفر تارڑ اور فاروق احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں اوورسیز نے شرکت کی اور لاکھوں روپے فنڈز کا اعلان کیا۔پروگرام کا آغاز اعجاز بابر ساہی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا اور اسپتال کی ضرورت اور سروسز پر روشنی ڈالی، حاضرین کو اپنے حصے کی شمع پر ڈاکیومنٹری دکھائی گئی اور آخر میں چیئرمین پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ نے فلاحی کاموں کی ضرورت اور اوورسیز ویلفیئر کمیٹیوں کی کارکردگی پر بات کی۔پہلے سے چلتے ہوئے کچھ پروجیکٹس پر بریفنگ بھی دی گئی اور اوورسیز اسپتال اور موبائل اسپتال کی انفرادیت اور مستقبل کے پروجیکٹس کے لیے ان اسپتالوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔حاضرین کو بتایا گیا کہ ان اسپتالوں کے بعد اب اگلا ٹارگٹ با مقصد معیاری تعلیم ہے۔حاظرین نے پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر