برکینا فاسو: فوجی افسران نے اپنے ہی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی افسران نے اپنے ہی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے ایک فوجی افسر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ملٹری لیڈر لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔فوجی افسر نے لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ شدت پسندی کی روک تھام کے لیے اہلیت نہ ہونا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔سرکاری ٹی وی پر آنے والے فوجی افسران کا کہنا تھا کہ ابتر صورتحال کے پیش نظر کئی بار لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا سے سکیورٹی صورتحال پر فوکس کرنے کا کہا گیا لیکن ان کے اقدامات سے ہمیں واضح ہو گیا کہ وہ ہمیں اس معاملے سے دور لیکر جا رہے ہیں جو ہم نے طے کیے تھے جس کی وجہ سے ہم نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔معطل کیے جانے والے لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا نے رواں برس جنوری میں شدت پسندی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کر کے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔تاہم پال ہنری دمیبا کی انتظامیہ بھی شدت پسندی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اور چند روز قبل بھی ایک کانوائے پر ہونے والے حملے میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر