پیوٹن نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں دھماکے کو ’عالمی دہشت گردی ‘قراردیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران زیر سمندرپائپ لائنوں میں لیکیج کا معاملہ زیر غور آیا۔دوران گفتگو روسی صدر پیوٹن نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کے خلاف تخریب کاری کو عالمی دہشت گردی قرار دیا۔یاد رہے کہ یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں پُراسرار لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔دونوں پائپ لائنز سویڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک سے گزرتی ہیں اس حوالے سے یورپی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے دو زیرِ سمندر دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر