فنی خرابی دور، برٹش ائیر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)طیارے کے انجن میں نقص کے باعث اسلام آباد واپس آنے والی برٹش ائیر ویز کی پرواز 24گھنٹے بعد لندن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ائیر ویز پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر 11بج کر 34 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن اڑان کے 25 منٹ بعد سوات کے قریب پائلٹ نے بوئنگ 787 طیارے کے ایک انجن میں معمول سے زیادہ آواز محسوس کی۔ پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایت ملتے ہی طیارے کو اسلام آباد واپس لینڈ کروادیا تھا۔ لینڈنگ سے قبل اضافی فیول ضائع کرنے کے لیے طیارے نے اسلام آباد کے اوپر کافی دیر تک نچلی پرواز کی تھی۔ پرواز بی اے 260 نے روانگی کے ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد1 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر انجینئرز نے طیارہ کا معائنہ کرنے کے بعد نقص دور کردیا اور آج پرواز بی اے 260 جمعہ کی دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر