کنگ چارلس کی تصویر کیساتھ برطانوی سکوں کی نقاب کشائی

برطانیہ کے نئے شاہی حکمران کنگ چارلس تھری کو برطانیہ کا تخت سنبھالنے کے بعد کئی سہولتیں میسر ہوں گی، جن میں سے کچھ کافی دلچسپ ہیں۔برطانیہ کے نئے بادشاہ کو ملنے والی غیر معمولی سہولتوں کی فہرست درج ذیل ہے۔1- پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں کنگ چارلس تھری پاسپورٹ کے بغیر بیرون ملک سفر کریں گے کیونکہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کے برعکس انہیں کسی کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ایسی دستاویزات ان کے نام پر جاری کی جائیں گی۔ 2- دو سالگرہ چارلس کی والدہ، ملکہ الزبتھ دوم بھی سال میں دو بار سالگرہ مناتی تھیں، ان کی اصل سالگرہ 21 اپریل کو نجی طور پر منائی جاتی تھی، اور جون کے دوسرے منگل کو ملکہ کی سالگرہ سرکاری طور پرجشن منایا جاتا تھا کیونکہ گرمیوں کا موسم پریڈ کے لیے بہتر ہوتا ہے۔اسی طرح چارلس کی اصل سالگرہ 14 نومبر کو موسم سرما کے آغاز میں آتی ہےتاہم متوقع طور پر وہ بھی اپنی والدہ کی طرح اپنی سالگرہ کا سرکاری طور پرجشن جون کے مہینے میں منائیں گے۔3- غیر جانبدار رہنابرطانوی تخت کا مالک ووٹ نہیں دےسکتا، نہ ہی الیکشن میں کھڑا ہو سکتا ہے اور بطور سربراہ سیاسی معاملات میں بھی اسے سختی سے غیر جانبدار رہنا ہوتا ہے۔4- آبی حیات پر شاہی استحقاق برطانوی بادشاہ کی حکمرانی صرف اپنی ریاست کے لوگوں تک محدود نہیں ہوتی بلکہ 12ویں صدی سے یہ رواج چلا آرہا ہےکہ انگلینڈ اور ویلز میں کھلے پانیوں میں موجود ہنس کو بھی بادشاہ کی ملکیت سمجھا جاتا ہے۔برطانوی پانیوں میں موجود اسٹرجن، ڈولفنز اور وہیلز پر بھی شاہی استحقاق لاگو ہوتا ہے۔- شاہی وارنٹ شاہی وارنٹ ان لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جو بادشاہ کو باقاعدگی سے سامان پہنچاتے ہیں اور خدمات فراہم کرتے ہیں، اس وارنٹ کو ایک بہت بڑا اعزاز سمجھاجاتا ہے۔وارنٹ حاصل کرنے والی کمپنیاں اپنے سامان پر رائل آرمز یعنی شاہی نشان کو استعمال کرنے کی مجاز ہوتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر