احتجاج فسادات سے مختلف ہوتے ہیں، ایرانی صدر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ملکی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ احتجاج فسادات سے مختلف ہوتے ہیں، کسی کو بھی قانون توڑنے اور افرا تفری پھیلانے کی اجلازت نہیں دی جائے گی۔ٹی وی انٹرویو کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی بے امنی کی صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ فسادات میں حصہ لینے والوں سے فیصلہ کن طور پر نمٹا جائے۔صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ قوم کو مہسا امینی کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس ہوا۔ اس حوالے سے جلد حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ لوگوں کی حفاظت ایران کی ریڈ لائن ہے۔مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایرانی بہنوں کا انقلابی گانا گا کر احتجاجایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن نے قومی یکجہتی کو نشانہ بنایا ہے اور وہ لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے بعد کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے، اس دوران مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ایران: احتجاجی مظاہرے 40 شہروں میں پھیل گئےیاد رہے کہ 16 ستمبر کو پولیس نے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کوحراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھی۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر