بل گیٹس اب دنیا کو لاحق کس خطرے کی روک تھام کیلئے کام کررہے ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس دنیا میں امراض اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ ہمارے سیارے کو ایک اور بڑے خطرے سے بچانے کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔بل گیٹس کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے بریک تھرو انرجی وینچرز (بی ای وی) نامی ادارے کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ زہریلی گیسوں کے اخراج کو صفر کرنے تک موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ممکن نہیں اور ہمارا ادارہ اسی حوالے سے کام کرے گا، جس کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے فنڈز دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز کے بغیر دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔انہوں نے توقع ہے کہ بریک تھرو انرجی وینچرز کے لیے ہمارا کام عالمی معیشت کو بدلے گا اور دنیا زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کے قریب پہنچ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ بی ای او سے نئی ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہت زیادہ سرمایہ طویل المعیاد اسٹوریج، گرین ہائیڈروجن، بجلی کی ترسیل کے بہتر نظام، کسی زہریلی گیس کے اخراج کے بغیر مختلف مصنوعات بشمول سیمنٹ اور اسٹیل کی تیاری پر خرچ کیا جارہا ہے، ان سب پر کام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، ماحول کے لیے کم نقصان دہ سیمنٹ کی تیاری زیادہ مہنگی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ زہریلی گیسوں کے 65 فیصد حصہ کا اخراج متوسط آمدنی والے ممالک کی جانب سے کیا جاتا ہے اور اس کو صفر تک لانے کا واحد ذریعہ نئی ٹیکنالوجیز ہی ہیں، کیونکہ ماضی میں سب سے زیادہ زہریلی گیسوں کو خارج کرنے والے امیر ممالک کی جانب سے سرمایہ لگانے سے انکار کیا جارہا ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ زراعت میں متعدد نئی چیزوں نے انہیں دنگ کردیا، ہمارا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ زراعت ہی سب سے مشکل شعبہ ہے مگر ہم نے اس میں کافی پیشرفت دیکھی ہے جو ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔واضح رہے کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس نے ایشیا اور افریقا کے مختلف ممالک میں ماحول دوست چاول کے پراجیکٹ پر 5 کروڑ ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت چاول کی ایسی نئی اقسام کو کاشت کیا جائے گا جو موسمیاتی تبدیلیوں کو برداشت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ جتنی جلد ختم ہوجائے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے اتنا بہتر ہوگا کیونکہ اس کے بغیر کافی کچھ کرنا ممکن نہیں ہوسکے گا۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر