مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق، 44 زخمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی بہیمانہ فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی درجنوں گاڑیاں جنین کے کیمپ میں داخل ہوئیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 4 فلسطینی جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز اور فلسیطنی شہریوں کے درمیان صبح شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا، فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے علاوہ جنین پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر پتھر پھینکے جس کا جواب اسرائیلی فورسز کی جانب سےگولہ بارود اور آنسو گیس کی صورت دیا گیا۔فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے الجزیرہ کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ احمد الوانہ،27 سالہ عابد ہاضم، 30 سالہ محمد الوانہ اور محمد ابوناسہ شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ حالیہ کیے جانے والے متعدد حملوں میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر