انڈے کھانے کی عادت جسمانی وزن کو کم رکھنے کیلئے مفید، تحقیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ناشتے میں متعدد افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک انڈے کو کھانا جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس تحقیق میں 18 سے 30 سال کی عمر کے 355 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور یہ دیکھا گیا کہ انڈے کھانے سے ان کے جسمانی وزن پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد ہفتے میں کم از کم 5 دن انڈے کھاتے ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتا ہے اور ان کے جسم میں چربی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جو افراد انڈے کھانا پسند نہیں کرتے ان کی کمر اور پیٹ پھیلنےکا امکان دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں شامل افراد سے غذائی عادات کے حوالے سے سوالنامے بھی بھروائے گئے تھے جس سے محققین کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ انڈوں میں موجود پروٹین جسمانی وزن کو کم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔محققین نے بتایا کہ انڈوں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہترین غذا ہے۔انہوں نے ہفتے میں کم از کم 5 بار انڈے کھانے کی عادت سے جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر رکھنا آسان ہوسکتا ہے۔محققین نے تسلیم کیا کہ یہ تحقیق مشاہداتی تھی تو نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر