دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے تعاون جاری رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملکی داخلی اور خارجہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کارروائی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے تعاون جاری رہے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی تمام فارمیشنز کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی۔آرمی چیف نے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے ایف ڈبلیو او کے کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے آرمی فارمیشنز کو سیلاب زدگان کی جلد از جلد بحالی کی ہدایت کی۔سپہ سالار نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے آرمی انجینئرز اور ایف ڈبلیو او کے مواصلاتی نظام کی بحالی کے اقدامات کو بھی سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر