ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد آج سے شاہی سوگ ختم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد آج سے شاہی سوگ ختم ہوگیا، بادشاہت کی سرکاری فرائض پر معمول کی واپسی شروع ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان اور ارکان نے سیاہ ماتمی لباس پہننا بھی ختم کردیا جبکہ سوگ ختم ہونے کے بعد شاہ چارلس کا نیا سائفر جاری ہوگیا، جو سرکاری عمارتوں، ریاستی دستاویزات اور ڈاکخانوں پر استعمال ہوگا۔رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کا سائفر کالج آف آرمز نے ڈیزائین کیا۔ سائفر میں C چارلس، R ریکس اور III کاسائن چارلس تھری کا اظہار ہے۔ نئے سائفر کے الفاظ سونے سے بنائے گئے ہیں۔بکنگھم پیلس نے شاہ چارلس کا نیا مونوگرام بھی جاری کردیا ہے جبکہ آج رات 8 بجے شاہی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کی مدت بھی ختم ہوگئی۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر