اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر کے حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار دو روز قبل 5 سال بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا جس کے بعد مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو پیش کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر