پھلوں میں پائی جانے والی مٹھاس چینی کا صحت مند متبادل ہوسکتا ہے، تحقیق

فلوریڈا(نیشنل ٹائمز): سائنس دانوں کے مطابق سِٹرس پھلوں میں آٹھ نئی اقسام کی شکر دریافت ہوئی ہیں جو کھانوں اور مشروبات میں کم چینی استعمال کرنے میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ساتھ ہی سائنس دانوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سبب ذیابیطس کے خطرات بھی کم کیے جاسکتے ہیں۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کےمحققین کاکہناتھا کہ یہ مرکبات چکوتروں، مالٹوں اور نارگیوں پر کیے جانے والے تجربات کےبعد دریافت ہوئے جن میں سے سات بالکل نئے ہیں۔ دریافت ہونےوالی آٹھویں قسم،جو جاپان میں استعمال کی جاتی ہے، پہلے سائنتھیٹک قسم کے جانی جاتی تھی۔تحقیق کی سربراہی کرنے والے فوڈ سائنٹسٹ ڈاکٹر یُو وینگ نے تحقیقی مقالے میں کہا کہ دریافت ہونے والی یہ اقسام مشروبات میں مٹھاس کی سطح کم کرنے کا ایک اضافی موقع ہے۔مصنوعی مٹھاس کا میٹھا ذائقہ برقرار رکھتے ہوئے چینی اور کیلوریز کم کرنے کے طریقے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، جس کو وزن کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔لیکن کچھ سائنس دانوں نے مصنوعی مٹھاس کے استعمال کے لیے خبردار کیا ہے کہ اس کے سبب ممکنہ طور پر موٹاپے، ذیابیطس اور دِل کے دورے کے خطرات بڑھا دیتا ہے۔جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق میں سامنے آنے والا نتیجہ مٹھاس کی نئی اقسام پیش کرتا ہے۔ امریکیوں کی چینی کے استعمال میں زیادتی انتہائی مہلک ہوسکتا ہے اور بعض اوقات بڑے صحت کے مسائل بشمول موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیا بیطس کا سبب ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر