معروف امریکی کوہ پیما سکیرنیپال میں چوٹی سر کرنے کی کوشش میں گر کر لاپتہ

کھٹمنڈو، نیپال(نیشنل ٹائمز) امریکہ کی ایک معروف کوہ پیما سکیر ہلاری نیلسن دنیا کی آٹھویں بلند ترین پہاڑی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں گر کر لاپتہ ہو گئی ہے جس کی تلاش جاری ہے، منگل کو ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ہ کو تلاش کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کھٹمنڈو میں قائم شنگری لا نیپال ٹریک کے جیبن گھمیرے نے کہا ہے کہ 49 سالہ ہلاری نیلسن اپنے ساتھی جم موریسن کے ساتھ8 ہزار1 سو 63میٹر چوٹی سے نیچے سکینگ کر رہی تھیںکہ وہ پہاڑ سے گر گئیں جو تاحال لاپتہ ہے۔ پیر کو خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ آرہی تھی ، گھمیرے نے کہا کہ منگل کو بہتر موسمی صورتحال کی وجہ سے ایک بار پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سرگرمیاں شروع کی گئے اور ہیلی کاپٹر پہاڑ پر منڈلاتا رہا تاکہ لاپتہ کوہ پیما کی کوئی علامت دیکھ سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو سیکٹروں کوہ پیماں چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پہاڑ سے برفانی تودہ اُن پر گر گیا، جس کے نتیجہ میں ایک نیپالی گائیڈ ہلاک اور دیگر کوہ پیماا زخمی ہوگئے تھے۔ برفانی تودے میں پھنسے تمام زخمی کوہ پیماں کو نکال کر کھٹمنڈو لے جایا گیا اور ان کا ہسپتال میں علاج گیا جارہا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکڑوں کوہ پیما اور ان کے مقامی نیپالین گائیڈ چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ نیلسن، ٹیلورائیڈ، کولوراڈو، اور موریسن، تاہو، کیلیفورنیا سے اسکائیرز ہیں جنہوں نے 2018 میں دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی مانٹ لوٹسے کو سر کیا تھا۔نیپال کی حکومت نے اس سال 504 کوہ پیماں کو پہاڑی چوٹیوں کو سر کرنے کی اجازت دی تھی ۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر