ڈراؤنے خواب دیکھنے والے ڈیمینشیا میں مبتلا ہوسکتے ہیں، تحقیق

برمنگھم(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ادھیڑ عمر میں ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں، مستقبل میں ان کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے امکانات ہوتے ہیں۔دی لانسیٹ جرنل کے ای کلینکل میڈیسن میں شائع ہونے والی برمنگھم یونیورسٹی کی اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ لوگوں میں ڈیمینشیا کا عارضہ لاحق ہونے سے کئی سال یا دہائیاں قبل ان میں ڈراؤنے خواب مروج ہوجاتے ہیں۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے ڈاکٹر ابیڈیمی اوٹائیکُو کا کہنا تھا کہ تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت مند لوگوں میں پریشان کن یا ڈراؤنے خواب کا ڈیمینشیا اور سوچنے سمجھنے کے صلاحیت میں کمی کے خطرات سے تعلق ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے اہم ہے کیوں کہ ڈیمینشیا کےحوالے سے ایسے بہت کم اشارے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ادھیڑ عمری میں بیماری کی نشان دہی کی جاسکتی ہے۔ ان تعلقات کی تصدیق کےلیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، جبکہ محققین کا ماننا ہے کہ برے خواب افراد میں ڈیمینشیا کی تشخیص کےلیے ایک کارآمد طریقہ ہوسکتا ہے اور بیماری کی ابتداء میں ہی حکمت عملی کو عمل میں لایا جاسکتا ہے۔تحقیق میں ڈاکٹر اٹائیکو نے امریکا میں تین کمیونیٹیز پر مشتمل رضاکاروں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ان رضاکاروں میں 35 سے 64 برس کی عمر کے درمیان 600 مرد اور خواتین جبکہ 79 اور سے زیادہ عمر کے 2600 افراد شامل تھے۔تحقیق کے شروع میں کسی بھی شخص کو ڈیمینشیا کا مرض لاحق نہیں تھا۔ کم عمر افراد کے گروہ کا اوسطاً نو سالوں تک جبکہ بوڑھے شرکاء کا پانچ سالوں تک معائنہ کیا گیا۔اس تحقیق میں 2002 سے 2012 کے درمیان ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اس دوران شرکاء نے متعدد سوالنامے پُر کیے جن میں ان افراد سے برے خوابوں کے متعلق سوالات پوچھے گئے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر