نیند کے دورانیے میں کمی قلبی امراض کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

نیویارک سٹی(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر رات تواتر کے ساتھ نیند کے دورانیے میں آدھے گھنٹے کی کمی سوزشی اور قلبی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔جرنل آف ایکسپیریمنٹل سائنسز میں شائع ہونے والی نیویارک کے آئیکان اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق دائمی طور پر نیند میں کمی کسی بھی شخص کے مدافعتی خلیوں کو متاثر کرسکتی ہے اور جسم میں سوزش کا سبب بن سکتی ہے۔آئیکان اسکول میں میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے شریک محقق کیمرون مک ایلپائن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سوزش میں اضافہ آپ کو متعدد مسائل کا ہدف بناتا ہے بالخصوص قلبی امراض کا۔تحقیق کے سربراہ مصنف اور آئیکان اسکول میں کارڈیوویسکیولر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر فلپ سورسکی کا نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس بات کی اہمیت پر زور دیتی ہے کہ بڑی عمر کے افراد کو روزانہ سات سے آٹھ گھنٹوں کی نیند لینی چاہیئے تاکہ سوزش اور بیماریوں سے بچنے میں مدد مل سکے، بالخصوص ان لوگوں کوجو دائمی امراض میں مبتلا ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق جسم کے اندر موجود ان نظاموں کی نشان دہی سے شروع ہوتی ہے جو نیند اور مدافعتی صحت کے درمیان طویل مدت تک تعلق قائم رکھتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانوں اور چوہوں میں مختل نیند ان کے خلیوں کے نظام اور مدافعتی نظام کی پیداوار کی شرح کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں مدافعتی خلیے بیماریوں کے خلاف حفاظت کرنے میں اپنی تاثیر کھودیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر