شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات ملکہ الزبتھ دوم کی بہ نِسبت ٹی وی پر زیادہ دیکھی گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈچز آف ویلز، شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو ٹیلی ویژن پر ناظرین کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے بہ نِسبت زیادہ دیکھا گیا۔برطانوی ایجنسی، براڈکاسٹرز آڈیئنس ریسرچ بورڈ (بارب) کی جانب سے شہزادی ڈیانا اور ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ٹی وی پر نشر کی گئی ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب کے اعدادوشمار شہزادی ڈیانا کے مقابلے میں کم ہیں۔براڈ کاسٹرز آڈیئنس ریسرچ بورڈ (بارب) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو ملکہ الزبتھ دوم کی نسبت ٹی وی پر زیادہ ناظرین نے دیکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کو لاکھوں افراد نے دیکھا مگر 1997ء میں شہزادی ڈیانا کی موت کے موقع پر نشر کی جانے والی خصوصی الوداعی ٹرانسمیشن (الوداعی تقریب) کے مقابلے میں ملکہ کی تقریب کے اعداد و شمار کم رہے۔بارب کے اعداد و شمار کے مطابق شہزادی ڈیانا کی الوداعی تقریب کو امریکی اور برطانوی میڈیا پر اعلیٰ درجہ بندی ملی تھی۔بارب کے مطابق امریکا میں ملکہ کی سرکاری آخری رسومات کو تقریباً 11.4 ملین لوگوں نے دیکھا جبکہ یہ اعداد و شمار شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو دیکھنے والے 33.2 ملین افراد سے تقریباً دو گنا کم ہیں۔ملکہ الزبتھ دوم سے متعلق دلچسپ حقائقبارب کا بتانا ہے کہ برطانیہ میں 27 ملین لوگوں نے ملکہ کی آخری رسومات کو دیکھا جو ڈیانا کے الوداعی رسومات سے تھوڑے کم تھے، برطانیہ میں 32 ملین ناظرین نے ڈیانا کی آخری رسومات کو ٹی وی دیکھا تھا۔دوسری جانب ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں ایک اور دلچسپ حقیقیت سامنے آئی ہے کہ پرنس ہیری اور پرنس ولیم کی شادیاں ان کی دادی کی موت سے زیادہ ٹیلی ویژن پر دیکھی گئی تھیں۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر