اس پھل کو کھانا صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) یہ جاپان کا قومی پھل ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسے جاپانی پھل کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے جبکہ اردو میں اسے املوک بھی کہا جاتا ہے۔مگر یہ نام بہت کم افراد کو معلوم ہوتا ہے اور جاپانی پھل کے نام سے ہی زیادہ مشہور ہے جو سال کے آخری مہینوں میں دستیاب ہوتا ہے۔ویسے اسے انگلش میں پرسیمون بھی کہا جاتا ہے۔یہ پھل پوٹاشیم، فاسفورس اور وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔اقساماس کی 2 اقسام ہیں، ایک ایشیائی اور دوسری امریکی۔امریکا میں یہ پھل کاشت نہیں ہوتا بلکہ خودرو ہوتا ہے مگر جاپان میں اس کی قسم Diospyros kaki کاشت ہوتی ہے جو آپ بھی بازار سے خریدتے ہیں۔یہ پھل صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔غذائی اجزا سے بھرپوراس پھل میں متعدد غذائی اجزا اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔اس کی زیادہ تر اقسام میں بیٹا کیروٹین اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جبکہ یہ فائبر، فاسفورس، کیلشیئم، وٹامن سی اور وٹامن اے کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔بینائی کے لیے مفیدجاپانی پھل میں وٹامن اے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے، کیونکہ یہ بینائی کے افعال کی معاونت کرتا ہے۔وٹامن اے تاریکی میں دیکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے جبکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔اینٹی آکسائیڈنٹس کا حصولاینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار اس پھل میں بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غذا میں یہ بہترین اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں زہریلے مواد سے پیدا ہونے والے تکسیدی تناؤ کا مقابلہ کرتے ہیں۔یہ تکسیدی تناؤ متعدد امراض جیسے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ویسے تو جسم بھی کچھ اینٹی آکسائیڈنٹس تیار کرتا ہے مگر بیشتر کا حصول غذا سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ورم کش خصوصیاتیہ پھل ورم کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے۔چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ اس پھل کی اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات سے جسمانی ورم میں کمی آسکتی ہے جبکہ ٹشوز کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔جاپانی پھل میں موجود وٹامن سی اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔یہ وٹامن متعدد امراض جیسے امراض قلب اور ذیابیطس کی شدت کو کم کرتا ہے۔نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ منداس پھل میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ غذائی جز نظام ہاضمہ کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔فائبر کے استعمال سے قبض کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ اس پھل میں موجود فائبر جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتا ہے۔غذائی اجزا کی مقدار100 گرام پھل میں 70 کیلوریز، 18.59 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.58 گرام پروٹین، 0.19 گرام چکنائی، 3.6 گرام فائبر، 81 مائیکرو گرام وٹامن اے، 7.5 ملی گرام وٹامن سی، 253 مائیکرو گرام بیٹا کیروٹین، 161 ملی گرام پوٹاشیم، 17 ملی گرام فاسفورس، 8 ملی گرام کیلشیئم، ایک ملی گرام سوڈیم اور 150 مائیکرو گرام آئرن موجود ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر