اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی تحقیقاتی اداروں نے 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے، ای ڈی اور مختلف ریاستوں کی پولیس نے رات ساڑھے 3 بجے مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے حکام کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نئی دلی، مہاراشٹر، یوپی، کیرالہ اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تفتیشی ایجنسیوں نے دہشتگردی کی مالی اعانت کا الزام لگا کر مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کیں۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور پی ایف آئی کے کارکنوں کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف بنگلورو اور منگلورو میں احتجاج کیا گیا۔
تازہ ترین


ملتی میڈیا
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر

