سونیا گاندھی کی ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہدے کیلئے کھڑا ہونے کی اجازت

بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے سینئر رہنما ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہدے کے لیے کھڑا ہونے کی اجازت دے دی ہے۔سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کی بھاری شکست کے بعد پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق بیرونِ ملک میڈیکل چیک اپ سے لوٹنے کے بعد سونیا گاندھی نے ششی تھرور اور چند دیگر کانگریس رہنماؤں سے ملاقات کی جس کے چند گھنٹے بعد ہی اُنہوں نے ششی تھرور کو پارٹی صدارت کے لیے کھڑے ہونے کا گرین سگنل دے دیا۔سابق وزیر ششی تھرور کانگریس پارٹی میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے 28 رہنماؤں میں شامل ہیں۔کانگریس پارٹی انتخابات اگلے مہینے 17 اکتوبر کو متوقع ہیں، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 3 روز میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ راہول گاندھی پارٹی صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے پہلے ہی انکار کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر