حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے: مریم کا عمران خان پر وار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فتنہ خان کہتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی، مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو بیرونی دنیا سے جو سفارتی کامیابیاں ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔مرکزی نائب صدر ن لیگ نے مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں ، اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر