ن لیگ اور پی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہی نہیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہو گئی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اور ان پر تنقید کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ میں پی پی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے، نہ باہر سے امداد آئی، نہ اندر سے پیشرفت ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آٹا، بجلی اور پیٹرول ان کی ضمانت ضبط اور سیاست ختم کر دے گا، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 70 غیر آئینی وزراء میں سے 20 بے محکمے کے وزیر ہیں، آج ہائی کورٹ میں ان کے خلاف رٹ دائر کروں گا، سپریم کورٹ سے نیب ترمیم کالعدم، اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر